4 February 2009
اب دردر سجدے چھوڑ میاں
اللہ سے رشتہ جوڑ میاں
بن اللہ کے معبود نہیں
بن اللہ کے مسجود نہیں
سن! غافل، کاہل، جاہل، سن!
بن اللہ کوئی موجود نہیں
غیر اللہ سے منہ موڑ میاں
اللہ سے رشتہ جوڑ میاں
قبروں پر جھکتے ہو، توبہ
ہر در کے منگتے ہو، توبہ
فٹ پاتھ ہو یا درگاہیں
ہر جا گرپڑتے ہو، توبہ
اللہ سے رشتہ جوڑ میاں
ہم اللہ کے جب بندے ہیں
کیوں شرک کے پھر دھندے ہیں
گمراہ نجومی ہوں یا پامسٹر
بندہ پھنسانے کے پھندے ہیں
سب گندے پھوڑے پھنسیاں
اللہ سے رشتہ جوڑ میاں
ہردل کو مسرور کرے اللہ
ہرمشکل دور کرے اللہ
جب چاہت ہو اک سجدے کی
تب دل میں نور بھرے اللہ
سوئے ہوئے کو جھنجھوڑ میاں
اللہ سے رشتہ جوڑ میاں
????: islamic | ???? ????? ???? »